پیوٹن کا دورہ معاشی تعاون نہ ہونے پر منسوخ ہوا ، روس

vladimir putin

vladimir putin

روس (جیوڈیسک)روس کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن کا دورہ پاکستان بامقصد معاشی تعاون نہ ہونے پرمنسوخ ہوا۔ پاکستان اورافغانستان کیلئیروسی صدرکیمشیرضمیرکابلوف نے انٹرویو میں کہا کہ روسی صدرکے دورہ پاکستان کی منسوخی کی بڑی وجہ دونوں ملکوں کے درمیان بامقصد تعاون میں اضافہ نہ ہونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا روسی صدر چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک میں توانائی اورتعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھے،اسٹیل ملز کی توسیع، تاجکستان پاکستان ریلوے ٹریک کی تعمیرہو۔ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا ٹرانسمیشن لائن میں دلچسپی لے رہے ہیں اور روس اس منصوبے پر پچاس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کا ری کا خواہا ں ہے ۔