پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

petrol

petrol

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق فی لٹر پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے سینتیس پیسے اضافہ جبکہ نئی قیمت چورانوے روپے اکانوے پیسے ہائی سپیڈ ڈیزل فی لٹر کی قیمت میں چار روپے چونسٹھ پیسے، نئی قیمت ایک سو تین روپے چوالس پیسے مقرر کی گئی ہے۔
لائیٹ ڈیزل کے فی لٹر میں اضافہ تین روپے تینتالس پیسے جبکہ اس کی نئی قیمت نوے روپے اکیس پیسے مختص کی گئی ہے مٹی کے تیل فی لٹر کی قیمت میں دو روپے اٹھتر پیسے اضافہ جبکہ نئی قیمت بانوے روپے دوپیسے مقررکی گئی ہے۔ ہائی اوکٹین کی فی لٹر میں اضافہ چھ روپے انتیس پیسے جبکہ نئی قیمت ایک سو اٹھارہ روپے بیس پیسے مختص کی گئی ہے۔