پیٹرول کی قیمت 10 اور سی این جی 6 روپے کم کررہے ہیں، ڈاکٹر عاصم

Dr aasim

Dr aasim

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ کل پیٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کرکے عوام کو خوشخبری دیں گے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور سی این جی میں 6 روپے فی کلو کمی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیٹرول اور سی این جی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ صدر اور وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے پر سارا ریلیف عوام کو منتقل کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم کو امید ہے کہ قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کی شرح نیچے آئے گی اور عوام سکھ کا سانس لیں گے۔