ملک میں بجلی کا شارٹ فال8200 میگا واٹ ہوگیا

electric

electric

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) تیل اور گیس کی قلت کے باعث گیارہ پاور ہاوسز کی بندش سے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 8200میگا واٹ ہوگیا جس کے بعد وزارت پانی و بجلی نے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی طلب 18200میگاواٹ جبکہ اس کے مقابلہ میں بجلی کی پیداوار 10000میگاواٹ رہ گئی ہے ۔ پی ایس او کی جانب سے حبکو اور کیپکو کو تیل کی فراہمی میں قلت کا سامنا ہے اورینٹ ،سیف اور ہالمور پاورکمپنیوں کی گیس بندہے جس کے بعد بجلی کے بحران ایک مرتبہ شدت اختیار کرگیا ہے ۔

گیس کی بندش اور تیل کی قلت سے بجلی کی پیداروا میں مزید چودہ سو میگا واٹ کی کمی ہوئی ہے جبکہ ایٹلس، صبا،نشاط چونیاں،نشاط پاور کمپنی میں بھی بحرانی کیفیت پیدا ہونے سے بجلی کی پیداورا کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔ بجلی کے بحران میں شدت آجانے کے بعد لاہور شہر کے گرڈ اسٹیشن تین تین گھنٹے کے لئے بند کئے جارہے ہیں جس سے ایک مرتبہ پھر عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔