پیپلزپارٹی کے راہنماء ڈاکٹرزاہد اکرم نت لاکھوں روپے کے فراڈ میں گرفتار: پولیس نے دو دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا

Dr zahid akram

Dr zahid akram

لاہور( امتیاز علی شاکر) پیپلزپارٹی کے رہنماء اور حلقہ NA129لاہور سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹرزاہد اکرم نت ۔لاکھوں روپے کے فراڈ میں گرفتار:پولیس نے ڈاکٹرزاہد اکرم نت کو مقدمہ نمبر 1014/07بجرم 420/465/471/467میں جو کہ تھانہ ڈیفنس اے میں 27/6/2007کو عبدالجبار مغل کی مدعیت میں درج ہواکے جرم میں گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا،تو عدالت مجسٹریٹ سکندر جاویدنے ملزم ڈاکٹراکرم نت کو دو دن کے ریمانڈ پرانوسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس اے لاہورپولیس کے حوالے کردیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے مدعی مقدمہ عبدلجبار کو زمین کا جعلی مختار نامہ دیکھا کر جعلسازی کرتے ہوئے 32لاکھ روپے کا فراڈ کیا جس کے بعد اپنے آپ کو پیپلزپارٹی کا رہنماء بتا کر سنگین نتائج کی دھمکیا دے کر کارروائی سے روکنے کی کوشش کرنے لگا ، جس پر عبدالجبار مغل نے تھانہ ڈیفنس اے لاہورمیں ڈاکٹرزاہد اکرم نت کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی لیکن ملزم اپنے سیاسی تعلقات کی بنا پر آج تک نہ صرف آزاد رہا بلکہ مدعی مقدمہ کے خلاف کئے جھوٹے مقدمات بھی درج کروتا رہا ،جو جھوٹے ہونے کی وجہ سے خارج ہوتے رہے،آج صبح ملزم سیر کرنے ماڈل ٹاون پارک میں موجود تھا کہ پولیس کو اطلاح مل گی اور پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر گرفتار کرلیا۔

اس کے علاوہ 8/11/2003کومقدمہ نمبر 215/09 بجرم420/468 تھانہ ڈیفنس بی طاہر جاوید کی مدعیت اور30/7/2008 مقدمہ نمبر423/08 بجرم420/468 تھانہ برکی میں بشیر احمدمدعیت میں درج ہواجس میں ڈاکٹر زاہد اکرم پر 32 ۔13اور 42 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے کا الزام ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر زاہد اکرم نت کے خلاف ان مقدمات کے علاہ بھی فراڈ کے بہت سے مقدمات مختلف لاہور کے تھانو ں میں درج ۔میرے خلاف تما م مقدمات جھوٹ کا پلندہ ہیں ۔میں سب مقدمات کا بھرپور دفعہ کروں گا :ڈاکٹرزاہد اکرم نت