پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کی سنٹرل باڈی کا فیصلہ خوش آئند ہے ، بشارت رضا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن کی سنٹرل باڈی کا فیصلہ خوش آئند ہے فی میل ڈسٹرکٹ مظفرآباد کی تنظیم کی بحالی سے PSFکی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی ان خیالات کااظہار پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبر کے صدر بشارت رضا اور ضلعی جنرل سیکرٹری عمیر علی نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزسٹودنٹس فیڈریشن کی سنٹرل باڈی نے ضلع مظفرآباد کی فی میل تنظیم کو سال 2013تک بحال کرکے احسن اقدام کیا ہے۔

آزادکشمیر بھر سے طلباء نے سنٹرل باڈی کے اس فیصلہ کو سراہا ہے ضلع مظفرآباد کی فی میل تنظیم کی بحالی سے پیپلزسٹوڈنٹس کی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملے گی اور شہید عوام ذوالفقار علی بھٹواور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے افکار و نظریات کو گھر گھر پہنچانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہاکہ فی میل سٹوڈنٹس کو منظم اور متحرک کرنے میں جامعہ کشمیر کی صدر محترمہ سلیمہ طارق کا اہم رول ہے ڈسٹرکٹ مظفرآباد کی فی میل تنظیم کی بحالی میں بھی انکا بڑا رول ہے جس پر ہم انکو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔