پیپلز پارٹی سندھ کی تقسیم نہیں چاہتی۔ امین فہیم

Ameen Faheem

Ameen Faheem

لاہور : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قائم کردہ کمیٹی سندھ میں آگ پر پانی ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین فہیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کی تقسیم نہیں چاہتی، سب کو متحد ہو کر رہنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مقبول حکومت پر ہمیشہ الزام لگائے جاتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت مقبول نہ ہوتی تو کبھی اس پر الزام تراشی نہ ہوتی۔ امین فہیم کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاں نہیں پڑ رہے بلکہ برابری کی سطح پر بات چیت کر رہے ہیں۔