کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کا پہلا واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد انو بھائی پارک کے قریب پیش آیا جس میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاوید عباس اور رفیق جاں بحق جبکہ عبدالشکور اور عمر زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی کے مطابق کے مطابق چاروں نوجوان شادی کی تقریب سے گھر جا رہے تھے دوسرا واقعہ فیڈرل بی ایریا میں واٹر پمپ چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ کورنگی ڈھائی میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 50 سالہ عبدالرحمن زخمی ہو گیا۔