پیپلز پارٹی کی کور کیمٹی کا اجلاس آج ہو گا

zardari

zardari

صدر مملکت آصف زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس سے قبل صدر مملکت سے آرمی چیف جنرل کیانی کی متوقع ملاقات بھی اہمیت کی حامل ہے۔ اجلاس کا کوئی واضح ایجنڈا ابھی تک سامنے نہیں آسکا ہے۔
اجلاس میں امریکہ میں سامنے آنے والے خفیہ میمو کا معاملہ زیر بحث لائے جانے کا امکان ہے۔ حسین حقانی کی قسمت کا فیصلہ بھی اس اجلاس میں ہونے کی توقع ہے ۔ اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے تحفظات اور ذوالفقار مرزا کے حوالے سے گفتگو بھی زیر بحث لائے جانے کا جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی کے استعفے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی ہو گا۔