پی پی کورکمیٹی کا متنازع میمو کی سازش ناکام بنانے کا عزم

ppp core committee

ppp core committee

پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کیاجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ منصور اعجاز کے متنازعہ خط کی سازش کو بے نقاب کرکے اداروں اور حکومت کے خلاف ہونے والی سازش کو بے نقاب کرنے کے ہرممکن اقدمات کیے جائیں گے۔
ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی کے علاوہ وفاقی وزرا اور سینئر پارٹی قیادت نے شرکت کی۔ شرکا  نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس طرح کی متنازعہ صورتحال پیدا کرکے پاکستان اور جمہوری نظام کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ اس حوالے سے حکومتی اقدامات درست سمت میں ہیں اورپاکستانی سفیر کا موقف سنے بغیرقیاس آرئیوں سے گریز کیا جائے۔