پی آئی اے کا پوسٹ حج آپریشن پہلے ہی دن تاخیر کا شکار

PIA

PIA

پی آئی اے (جیوڈیسک) پی آئی اے نے گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی حج پروازوں میں تاخیر کی روایت برقرار رکھی ہے اور پی آئی اے کا پوسٹ حج آپریشن پہلے ہی دن تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

جدہ سے لاہور آنے والی پہلی حج فلائٹ جسے صبح 8 بج کر 20 منٹ پر لاہور آنا تھا لیکن ابھی تک نہیں پہنچی جس کی وجہ سے حاجیوں کو لینے آنے والے افراد کی بڑی تعداد ائیرپورٹ پر کافی دیر سے موجود ہے۔