پی آئی اے کے طیارے کی کراچی میں بحفاظت لینڈنگ

PIA flight
کراچی : سیالکوٹ سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 745 کی ٹیکنیکل خرابی کے باعث کراچی ائیر پورٹ پر بحفاظت ہنگامی لینڈنگ تمام مسافر اور عملہ محفوظ ۔ سیالکوٹ سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کا ٹیک آف کے کچھ ہی دیر لینڈنگ گئر میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پرواز پی کے745 فضا میں کروڑوں روپے کا جیٹ فیول ڈیڑھ گھنٹے سے زائد فضا میں جیٹ فیول ضائع کرنے کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
ہنگامی لینڈنگ سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی ریسکیو ٹیموں کو طلب کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی طیارے میں چار سو نوے سے زائد مسافر سوار تھے تاہم کپتان نے باحفاظت طیارے کو اتارلیا۔
ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد مسافروں کو لاونچ منتقل کرنے کے بعد پی آئی اے کے انجینئرنگ ٹیم نے طیارے کا معائنہ کرتے ہوئے لینڈنگ گیئر کو خرابی قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے جمبو طیارے کی مرمت صحیح طریقے نہ ہونے سے سیالکوٹ سے جدہ جانیوالی پرواز کا جیٹ فیول ضائر کرنا پڑا اور کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران مسافرون کو ذہنی اذیت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق جمبو طیارے کے پرزہ جات نہ ہونے کی وجہ سے مسلسل اس میں خرابی پیدا ہورہی ہے ،دوسری جانب کراچی سے جدہ جانے والی پرواز چھ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی تھی۔