پی ایس83ضمنی الیکشن،پی پی کے شاہد تھہیم کامیاب، غیرسرکاری نتائج

election

election

سانگھڑ : (جیو ڈیسک)سانگھڑ پی ایس تراسی پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار شاہد تھہیم بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں۔سندھ اسمبلی کی نشست سانگھڑ پی ایس تراسی پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار شاہد تھہیم نے سینتالیس ہزارچار سو اٹھہتر ووٹ حاصل کیے ۔ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار رفیق جکھرو سات سو تہتر ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ نشست پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیرعبدالسلام تھہیم کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی ۔ جس کے بعد پیپلزپارٹی نے ان کے بیٹے شاہد خان تھہیم کو ٹکٹ دیا تھا ۔ مسلم لیگ فنکشنل نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا۔