پی این ایس عظمت بحری بیڑے میں شامل

General Khalid Shamim Wyne

General Khalid Shamim Wyne

کراچی : (جیو ڈیسک) پاکستان نیوی کے پہلے فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ پی این ایس عظمت کو بحری بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔ پاکستان نیوی ڈاک یارڈ، میں تقریب سے خطاب میں جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے کہا کہ پی این ایس عظمت پاکستان نیوی کی مسلسل کوششوں کا عملی نمونہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹس پروگرام کے تحت کراچی شپ یارڈ اینڈ انجئنیرنگ ورکس میں دوسرے جہاز کی تیاری سے اس مقصد کو مزید تقویت ملے گی۔ جنرل خالد شمیم نے چین اور پاکستان کے مابین دفاعی تعاون کو سراہاتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے مراسم مضبوط اور ہمہ جہتی تعلقات کی علامت ہیں۔