نیا وزیراعظم بھی آصف زرداری کا ملازم ہوگا: عمران خان

imran khan

imran khan

کراچی : (جیو ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نیا وزیراعظم بھی صدر زرداری کا ملازم ہوگا۔ وزارت عظمی کے لئے کاغذات جمع کرانے والوں کی بھی قیمتیں لگ چکی ہیں۔کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے با ت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ کیا ہے ۔ نئے وزیراعظم کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نیا وزیر اعظم بھی صدر زرداری کا ملازم ہوگا اور سوئس حکومت کو خط نہیں لکھے گا۔

ان کا کہنا تھا اقتدار میں موجود تمام ہی جماعتیں فیل ہوچکی ہیں آنے والے الیکشن میں پیسہ چلے گا اور لوگ نیلام ہوں گے۔ جاوید ہاشمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کئی سالوں سے کرپشن ہی جیتی ہے، سرائیکی اور مہاجر صوبے کے حق میں نہیں صوبے انتظامی بنیادوں پر ہونے چاہئیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے جس پارٹی کو بھی جوائن کیا اس کا بیڑہ پار ہوگا۔