پی سی بی نے عبدالرزاق کو شو کاز نوٹس جاری کردیا

Abdul Razzaq

Abdul Razzaq

پاکستان کرکٹ بورڈ نیسری لنکا سے وطن واپسی پرکپتان اورانتظامیہ کے متعلق بیان دینے پرآل راؤنڈرعبدالرزاق کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں شرکت کے بعد وطن آمد پر عبدالرزاق نے سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل میں نہ کھلا نے کا ذمے دار کپتان محمد حفیظ کو قرار دے کر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انھیں شوکاز نوٹس جاری کردیا، پاکستانی آل راؤنڈر کو چودہ روز میں جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔