شاہد آفریدی کی خراب کارکردگی کا سلسلہ نہ تھم سکا

Shahid Afridi

Shahid Afridi

– پاکستانی آل راونڈر شاہد خان آفریدی کی خراب کارکردگی کا سلسلہ نہ تھم سکا،، چیمپئینز لیگ میں آکلینڈ کے خلاف میچ میں آفریدی بغیر کھاتا کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔ سینچورین میں آکلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے چیمپئینز لیگ کے میچ میں شاہد آفریدی چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے کے لئے آئے لیکن وہ چوتھی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوگئے۔ وہ اظہر محمود کی گیند پر آندرے ایڈمز کو کیچ دے بیٹھے۔ آفریدی لیگ میں ہیمشائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔ مختصر دورانیے کے فارمیٹ میں آفریدی مسلسل ناکام ہورہے ہیں۔ سری لنکا میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آفریدی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے تھے اور دو میچز میں وہ صفر پر آوٹ ہوئے تھے۔ میگا ایونٹ کے چھ میچز میں وہ صرف تیس رنز بناسکے تھے جبکہ بالنگ میں انہوں نے چار شکار کئے۔