پی ٹی اے کی موبائل پورٹی بلیٹی پر پابندی کی ہدایت

Mobile Sim Card

Mobile Sim Card

پی ٹی اے(جیوڈیسک)اب کوئی بھی موبائل فون صارف اپنا نمبر دوسرے نیٹ ورک پر تبدیل نہیں کر سکے گا۔اس حوالے سے پی ٹی اے نے تمام موبائل اپریٹرز کو موبائل پورٹی بلیٹی روکنے کا نوٹیفکیشن بھیج دیا ہے۔

موبائل فون استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر یہ ہے کہ اب آپ اپنے موبائل نمبر کو کسی دوسرے نیٹ ورک پر تبدیل نہیں کر سکیں گے ۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کو موبائل پورٹی بیلیٹی روکنے کی ہدایت کی تھی۔

پی ٹی اے نے موبائل فون کمپنیوں کو فوری طور پر موبائل پورٹی بیلیٹی سے روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ فوری طور پر نافذ العمل نوٹیفکیشن کے مطابق تمام موبائل فون کمپنیوں کو موبائل پورٹی بیلیٹی روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔