پی پی اور ق لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کل مذاکرات ہونگے

 PML Q PPP Pakistan

PML Q PPP Pakistan

لاہور(جیوڈیسک)پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ قائد اعظم کے درمیان ضمنی الیکشن اور عام انتخابات کے لئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے کل لاہور میں مذاکرات ہوں گے۔

مسلم لیگ قائد اعظم کی طرف سے پنجاب کے بعض حلقوں میں یکطرفہ طورپر ٹکٹوں کا اعلان کردیا گیا جس پر پیپلزپارٹی کے رہنماں نے شدید تحفظات کا اظہار کیاتھا جس پر پیپلزپارٹی کی قیادت نے نذر محمد گوندل ،امتیا ز صفدر وڑائچ ،راجہ ریاض ،شوکت بسرا اورعامرڈوگر پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الہی سے کل ملاقات کرے گی۔ یہ کمیٹی پنجاب کے مختلف حلقوں میں ضمنی انتخابات اورعام انتخابات کے لئے مشترکہ امیدواروں کا جائزہ لے گی اور مشاورت سے فیصلوں کے لئے میکنزم تشکیل دیا جائے گا۔