چائے کی قیمت پچاس روپے فی کلو کم ہوگئی

tea

tea

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) چائے پر سیلز ٹیکس میں کمی کے بعد کینیا کی چائے کی مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں 50 روپے فی کلو کمی ہوگئی ہے۔ پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد حنیف جانو نے کہا ہے کہ بجٹ میں سیلز ٹیکس سولہ فیصد سے کم ہو کر چھہ فیصد کرنے سے چائے کی قیمت میں کمی آئی تو دوسری طرف افغانی ٹرانزٹ کے تحت چائے کی درآمد رک گئی ہے جس سے قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ چائے کی تھوک مارکیٹ میں کینیا کی اعلی قسم کی چائے کی قیمت چار سو پچاس روپے سے کم ہو کر چار سو روپے پر آگئی ہے ۔ حنیف جانو نے کہا کہ بہت جلد برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔