چرچ انتظامیہ نے ڈی ایس گجرات پادری حفیظ گل کے حق میں قرار داد پاس کی

گجرات: سینٹ اینڈ ریوز چرچ جناح روڈ گجرات کی چرچ انتظامیہ نے ڈی ایس گجرات پادری حفیظ گل کے حق میں قرار داد پاس کی ، پادری ہمارے مذہبی راہنما ہیں اور انکے خلاف مشن کمپائونڈ کے چند شرپسند عناصر جو کہ چرچ کے ممبر نہ ہیں غلط خبریں شائع کی ہیں ، پا سٹریٹ کمیٹی شرپسند عناصر کی غلط خبروں کی پر زور مذمت کرتی ہے ، پاسٹریٹ کمیٹی نے نہ تو کوئی اراضی فروخت کی ہے اور نہ ہی چرچ انتظامیہ مشن کی پراپرٹی فروخت کرنے کی مجاز ہے ، چرچ انتظامیہ سینٹ اینڈ ریوز چرچ کی کلیسیا کو آگاہ کرتی ہے کہ سابقہ ایلڈر طارق گل نے مبلغ 35000ہزار روپے ٹیکس ادا کرنے کیلئے وصول کئے اور ادا نہ کئے جبکہ چرچ میں دیگر غلط کاروائیوں اور بدعنوانیوں کی وجہ سے پادری نے طارق گل کو دوبارہ چرچ انتظامیہ میں ایلڈر کے لئے نامزد نہیں کروایا ، اس لئے طارق گل گندے ہتھکنڈوں اور غلط گفتگو پر اتر آیا ہے ، اس موقع پر ایلڈر سلامت شفیع رانا اور ایلڈ الیاسب وکٹر گل نے کہا کہ پرنسپل جیکب پال عدنان کے بارے میں ہم نے سیالکوٹ ڈایوسیس کے ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ گجرات شہر کے تمام مسیحی بچیوں کا داخلہ فری کیا جائے اور مسیحی بچیوں کو ریلیف دیا جائے ، مسیحی بچوں کی تعلیم و تربیت میں آئے دن کے ٹیکس بڑی رکاوٹ ہیں ، اسی وجہ سے پرنسپل جیکب پال عدنان کیتھڈرل سکول نے کلیسیا کے شر پسند عناصر اور کلیسیا سے خارج شدہ افراد کی پشت پناہی کر رہا ہے ، اس موقع پر ایلڈر ارشاد عنایت ، ایلڈر سعید بھٹی اور ایلڈر عابد روشن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بہت جلد کلیسیا کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا ، جس میں کلیسیا کے ہر حلقہ کی نمائندگی ہو گی اور تمام موجودہ حالات سے کلیسیا کو آگاہ کیا جائیگا ، انہوںنے مزید کہا کہ سابقہ ایلڈر مشتاق انجم خزانچی کو ان کی سابقہ بدعنوانیوں ، کرپشن اور موجودہ شرارتوں کے سبب سے خارج کیا جا چکا ہے ، اسکی تمام کرپشن کو کلیسیا کے سامنے لایا جائیگا ۔