چلاس : بونرداس پر 10 افراد قتل، 6 گاڑیاں نذر آتش

Chilas

Chilas

چلاس : (جیو ڈیسک) نامعلوم افراد نے گاڑیوں کو روک کر دس افراد کو قتل کر دیا اور چھ گاڑیوں کو نذرآتش کر دیا۔ ذرائع کے مطابق چلاس میں بونر داس کے مقام پر نامعلوم افراد نے راولپنڈی سے گلگت جانے والے انیس سے بیس گاڑیوں کے کانوائے کو روک کر ان میں سے مسافروں کو اتار لیا۔ جس کے بعد دس مسافروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور چھ گاڑیوں کو نذرآتش کر دیا۔ نامعلوم افراد نے ایک گاڑی کو دریا برد بھی کر دیا۔ کانوائے میں بسیں اور کاریں بھی شامل تھیں۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں مصروف ہے، جبکہ باقی مسافر محفوظ ہیں اور انہیں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔