چلبل پانڈے کیخلاف کیس میں نیاموڑ ، 10سا ل قید تک کی سزا کاامکان

Dabangg 2

Dabangg 2

ممبئی (جیوڈیسک)قانون کے رکھوالے بالی ووڈ کے چلبل پانڈی نئی مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ ان کے خلاف چھ سال سے چلنے والے مقدمے میں نیا موڑآگیا ہے جس میں اب انہیں دس سال کی جیلہوسکتی ہے۔ سلور اسکرین پر نظر آنے والے قانون کے رکھوالے چلبل پانڈے خود قانون کے شکنجے میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔

ان کے خلاف روڈ ایکسیڈنٹ کیس میں دفعہ 304 لگانے کی مہاراشٹرا حکومت کی درخواست جو منظور کرلی گئی ہے۔ اس سے پہلے اس مقدمے میں سلمان خان پر دفعہ 302لگائی گئی تھی جس میں انہیں صرف دو سال جیل ہوسکتی تھی۔ لیکن اب یہ سزا بڑھ کر دس سال تک ہوسکتی ہے۔

دبنگ خان کے وکیل کہتے ہیں مقدمے میں انہیں 11فروری کو عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔سال دوہزار دو میں ممبئی میں سلمان خان کی گاڑی کی ٹکر سے سڑک کنارے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔مقدمے کی سماعت باندرا مجسٹریٹ کی عدالت میں 2006  میں شروع ہوئی تھی۔