چلی میں طیارہ گر کر تباہ، پانچ افراد ہلاک

chile plane

chile plane

کیولن :(جیو ڈیسک) چلی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہو گئے۔ حکام کے مطابق حادثہ جنوبی چلی کے شہر کیولن میں موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا۔طیارے میں آٹھ افراد سوار تھے۔

لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے کارروائیاں جاری ہیں تا ہم شدید دھند کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔