چودھری شجاعت کو لانگ مارچ رکوانے کا ٹاسک مل گیا

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

حکومت کی اتحادی جماعتوں نے لانگ مارچ پر ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات کیلئے چودھری شجاعت کو ٹاسک دے دیا جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما متحدہ قومی موومنٹ سے بات چیت کریں گے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں صدر مملکت اور وزیر اعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں ملک کو درپیش چلینجز سے مل کر نمٹنے کا عزم کیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ،فریال تالپور،مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی ، ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور بابر غوری نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخلوط حکومت برقرار رکھنے پر اتفاق جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات کیلئے چودھری شجاعت کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ پر نظرثانی کیلئے طاہر القادری سے پہلے ایم کیو ایم سے بات کی جائے۔

ایم کیو ایم لانگ مارچ کی حمایت سے متعلق اپنے موقف پر ڈٹی رہی،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی ہے اور لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں۔