چودھری پرویزالہی اور رکن پنجاب اسمبلی مونس الہی سے گجرات کے حلقہ پی پی 110 سے تعلق رکھنے والی ن لیگ کی اہم شخصیات نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی

لاہور (محمدبلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنماو نائب وزیراعظم چودھری پرویزالہی اور رکن پنجاب اسمبلی مونس الہی سے گجرات کے حلقہ پی پی 110 سے تعلق رکھنے والی ن لیگ کی اہم شخصیات نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ن لیگ کے رہنمائوں مظہر اقبال ساہی، اظہر اقبال ساہی اور نے صفدر ممتاز سندھو کے ہمراہ ملاقات کے موقع پر کہا کہ گجرات سمیت پورے ملک میں پاکستان مسلم لیگ کا گراف بڑھ رہا ہے عوام چودھری پرویزالہی دور کے ترقیاتی منصوبوں کو یاد کر رہے ہیں جن سے وہ آج بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ چودھری پرویزالہی نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل بہت سی اہم سیاسی شخصیات پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

Chaudhry Pervaiz Elahi Mazhar Iqbal Meeting

Chaudhry Pervaiz Elahi Mazhar Iqbal Meeting