چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے بھروٹ ، باہروال،رولیہ اور رہسی کا کامیاب دورہ کیا

کوٹلہ (ارباب علی خان )چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے بھروٹ ، باہروال،رولیہ اور رہسی کا کامیاب دورہ کیا۔ بھروٹ میں راجہ میر افضل کے ڈیرہ پر راجہ سفیر بھروٹ ، راجہ جمشید بھروٹ سمیت گاؤں کی سرکردہ برادریوں نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا۔موضع باہر وال چوہدری اکرم ممبر ،افضل مہر عرف بھٹو،اور مرزا شوکت جرال سے ملاقاتیں کیں ،موضع رولیہ میں چوہدری محمد عارف سے ملاقات کی۔

موضع رہسی میں ملک علی بہادر کے ڈیرہ پر معززین دیہہ نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر ارشاد احمد بنیاں،ملک نعیم میاںچوہان،راجہ سجاد حسین باڑہ،حماد بٹ گجرات،ملک پرویز سمرالہ سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد انکے ہمراہ تھی۔