چوہدری ندیم طفیل کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کے راہنما چوہدری آصف دھول سے اظہار تعزیت کیا

گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے ایک وفد نے صدر چوہدری ندیم طفیل کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کے راہنما چوہدری آصف دھول سے اظہار تعزیت کیا۔

فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرئے ، وفد میں سٹیزن فرنٹ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری علی ابرار جوڑا ، سیکرٹری اطلاعات عامر چوہدری ، جائنٹ سیکرٹری ارشد محمود چیمہ اور چوہدری ارشد گجر بھی شامل تھے۔