چوہدر ی محمد اسلم شاہین 13 مارچ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

بھمبر :ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبرچوہدر ی محمد اسلم شاہین 13مارچ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ایڈمنسٹریٹر سماہنی سے ایک بڑے جلوس کیساتھ بھمبر آئیں گے بھمبر میں پیپلز پارٹی کے کارکنان ان کا والہانہ استقبال کریں گے تفصیلات کیمطابق ضلع کونسل بھمبر میں نئے تعینات ہونیوالے ایڈمنسٹریٹر چوہدری محمد اسلم شاہین آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے موصوف میر پور سے سماہنی اور پھر سماہنی سے بھمبرآئیں گے سماہنی آمد پر پیپلز پارٹی کے کارکنان ان کا پیر گلی کے مقام پر والہانہ استقبال کریں گے جہاں سے انہیں ایک بڑے جلوس کی شکل میں سماہنی اور پھر سماہنی سے بھمبر لایا جائے گا سماہنی آمد پر پیر گلی سے لیکر جنڈی چونترہ کے مقام تک جگہ جگہ استقبالیہ بینر ز اور گیٹ بنائے گئے ہیں جبکہ بھمبر پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے کارکنان ان کا بھر پور استقبال کریں گے اور جلوس کی شکل میں ضلع کونسل لایا جائے گا جہاں وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اس کے بعد روز ویلی میں استقبالیہ تقریب منعقد ہو گی جس سے پیپلز پارٹی کے قائدین اور وزراء حکومت خطاب کریں گے ۔