چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس، عدالتی فیصلے کا جائزہ

Election Commission

Election Commission

پاکستان : (جیو ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس شاکر اللہ جان کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت تمام ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کے فیصلے اور الیکشن کمیشن کے خط پر سپریم کورٹ کے جواب کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ کیا الیکشن کمیشن وزیراعظم کی اہلیت کے معاملے کو براہ راست دیکھ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیشن تفصیلی فیصلے پر مزید غور کیلئے دوبارہ اجلاس بلائے گا۔