چیف ایڈیٹر روزنامہ گردش آیام محمد ایوب بٹ کو دھمکیاں دینے والے ڈاکٹر گرفتار کیا جائے

کوٹلہ ارب  علی خان: چیف ایڈیٹر روزنامہ گردش آیام محمد ایوب بٹ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے غنڈے ڈاکٹر کو فل فور گرفتار کیا جائے،اور عبرتناک سزا دی جائے،ہم صحافی برادری کے ساتھ کسی بھی قسم کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ (ن)سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے گزشتہ روز روزنامہ گردش ایام کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہون نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں اور وہ جو دیکھتے ہیں وہی لکھتے ہیں ۔چوہدری عابد رضا نے کہا کہ ہم چیف ایڈیٹر روزنامہ گردش ایام محمد ایوب بٹ کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،جنہوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہم صحافی برادری کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور DPO گجرات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غنڈہ گرد عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔