چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے وکلا کی دوسرے روز بھی ہڑتال

strike

strike

لاہور : (جیو ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلیے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ سائلین خوار ہوتے رہے۔پنجاب بارکونسل کی اپیل پر وکلا نے لاہور میں ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ پندرہ ہزار مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی کیسز کی سماعت نہ ہونے پر سائلین خوار ہوتے رہے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے خلاف کوئی سا زش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ راولپنڈی میں وکلا نے عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا۔

ڈسٹرکٹ بار ملتان میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے اظہار یکجہتی کیلیے وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کیا۔ وکلا نے ڈسٹرکٹ بار کی عمارت پر سیاہ پرچم لہرایا اور مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا۔ سینکڑوں مقدمات کی سماعت بھی ملتوی کر دی گئی۔ وکلا نے مطالبہ کیا کہ سازشی عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔ وکلا پارلیمنٹ کے گھیرا پر مجبور ہو جائیں گے۔ فیصل آباد کی تمام سیشن، سول اور خصوصی عدالتوں میں کام بند رہا۔ وکلا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلا ہر مشکل گھڑی میں سپریم کورٹ کیساتھ کھڑے ہیں۔ فیصل آباد کی تحصیلوں سمندری، تاندلیانوالہ اور جڑانوالہ میں بھی وکلا نے مکمل ہڑتال کی۔