خیبر ایجنسی : لنڈی کوتل بازار میں دھماکا،11 افراد جاں بحق، 22 زخمی ہوگئے

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبر ایجنسی : (جیو ڈیسک)خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد قریبی عمارتوں میں آگ لگ گئی اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال پہنچایا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا انتہائی شدید تھا اور اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔