کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری،آٹھ افراد جاں بحق

karachi killing

karachi killing

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی پھر رہا ٹارگٹ کلنگ اور شدت پسندی کی لپیٹ میں کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے آٹھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حسن اسکوائر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ لیاری کے علاقے دھوبی گھات سے ایک لاش برآمد ہوئی جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔

کورنگی نمبر میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص چل بسا۔۔۔پی آئی بی کالونی میں بھی ایک شخص ہوا گولیوں کی نظر۔ رام سوامی میں شر پسندوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سہراب گوٹھ، لیاقت آباد اور قصبہ کالونی میں بھی فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ایس آئی یو پولیس نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے چودہ ارکان کو حراست میں لیا۔ ایس ایس پی خرم وارث کے مطابق ملزمان بھتہ خوری ، قتل اور دیر میں میں بھی فورسز پر حملے میں ملوث ہیں۔ ملمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا۔