قوم کرپٹ سیاستدانوں سے مایوس ہو چکی ہے، شیخ رشید

shaikh rasheed

shaikh rasheed

راولپنڈی : (جیو ڈیسک)سابق وفاقی وزیر اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم کرپٹ سیاستدانوں سے مایوس ہوچکی ہے۔ کرپٹ حکومت کے خاتمے اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتا ہوں ۔ قوم چیف جسٹس کے ساتھ ہے۔راولپنڈی میں ایک جلسے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ دوغلے سیاستدانوں نے ائرکنڈیشنڈ گاڑیوں میں لوڈ شیڈنگ کئے خلاف ریلیاں نکال کرغریب عوام کے ساتھ مذاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیٹو سپلائی بحال کی گئی تو ملک میں ہر طرف بدامنی اور دہشت گردی کا داردورہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے صرف دعوے کیے اور عوام کی بھلائی کے لیے کچھ نہ کیا اس لیے وہ اب حکومت کے خاتمے کے لیے احتجاجی تحریک شروع کررہے ہیں۔ پوری قوم آزاد عدلیہ اور چیف جسٹس کے ساتھ ہے۔ حکومت نے اگر چیف جسٹس کے خلاف کوئی اقدام اٹھایا تو وہ عوامی طاقت سے دارلحکومت اسلام آباد کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔