چینی وزیر اعظم کا دورہ بھارت،8معاہدوں پردستخط

Chinese Prime Ministe

Chinese Prime Ministe

بھارت (جیوڈیسک) نئی دہلی بھارتی وزیراعظم من موہن کاکہناہے کہ بھارت اور چین کے درمیان تنازعات کے باوجود گزشتہ 25 سال سے دونوں ممالک کے تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔نئی دلی میں بھارت اور چینی حکام کے درمیان مذاکرات میں ۔8 معاعدوں پر دستخط کئے گئے۔

چین اور بھارت کے وزرائے اعظم کی مشترکہ پریس بریفنگ میں بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں استحکام اور معاشی ترقی کیلئے دونوں ممالک کو تعاون بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہالداغ کی سرحدی جھڑپوں سے سبق حاصل کیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے چین کے دورے کی دعوت قبول کی ،چینی وزیراعظم لی نے کہادونوں ممالک کے درمیان کھلے دل سے تمام معاملات پر بات چیت کی گئی ہے، انہوں نے کہاچین اور بھارت پڑوسی ممالک ہیں، ایک دوسرے کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا۔