چین : بس کھائی میں گرنے سے 17افراد ہلاک ہو گئے

bus falls

bus falls

چین : (جیو ڈیسک) چین کے جنوب مشرقی علاقے میں بس کھائی میں گرنے سے سترہ افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ فوجیان صوبے میں اس وقت پیش آیا جب ہائی وے پر سفر کرنے والی بس تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں پینتالیس مسافر سوار تھے۔

زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔