کابینہ ڈویژن نے گیلانی کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

yousuf raza gilani

yousuf raza gilani

پاکستان : (جیو ڈیسک) کابینہ ڈویژن نے یوسف رضا گیلانی کی وزارت عظمی ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے اپنے نوٹیفکیشن میں گیلانی کو 26 اپریل سے نااہل قرار دیا۔کابینہ ڈویژن کے مطابق عدالتی فیصلے اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد یوسف رضا گیلانی ملک کے وزیراعظم نہیں ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ تحلیل کرنے کا بھی نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، وزیر اعظم کے مشیر اور خصوصی معاونین کے عہدے بھی ختم کر دیے گئے ہیں تاہم وفاقی وزرا اور کابینہ کے دوسرے ارکان پندرہ روز تک مراعات استعمال کر سکتے ہیں۔ وفاقی کابینہ میں پینتیس وزرا، اٹھارہ وزرائے مملکت چار مشیر اور چھ خصوصی معاونین شامل تھے۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے گزشتہ رات یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعظم کو 26 اپریل سے نااہل قرار دیا۔ اسی تاریخ سے یوسف رضا گیلانی حلقہ این اے 151 ملتان 4سے رکن قومی اسمبلی بھی نہیں رہے۔