علم تھا گیلانی سے متعلق عدالتی فیصلہ کیا آئے گا: اعتزاز احسن

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

پاکستان : (جیو ڈیسک) پیکر رولنگ کیس میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ انھیں علم تھا کہ وزیر اعظم سے متعلق عدالتی فیصلہ کیا آئے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ تینوں ججوں کے چہرے سے واضع تھا اس لئے فیصلے کے وقت میں عدالت میں موجود نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جج صاحبان اپنے ریمارکس میں کہتے رہے کہ سات رکنی بنچ کا فیصلہ تبدیل نہیں کر سکتے پھر بنچ نے خود فیصلہ تبدیل کر دیا۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سپیکر رولنگ کیس میں تین رکنی بنچ نے جو فیصلہ کیا وہ سات رکنی بنچ نے بھی نہیں کیا تھا۔ تین رکنی بنچ نے سارا فیصلہ تبدیل کر کے رکھ دیا۔