چین: صوبہ سنکیانگ میں چار گھنٹے میں 92 ملی میٹر بارش

China rain

China rain

سنکیانگ: (جیو ڈیسک) چین کا وسطی صوبہ سنکیانگ طوفان باد و باراں سے جل تھل ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سنکیانگ میں چار گھنٹے میں بانوے ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ چھ بجے سے دس بجے تک بغیر کسی وقفے کے بارش ہوتی رہی۔ اس دوران حد نگاہ کم ہونے سے سڑکوں پر حفاظتی اقدامات بڑھا دیئے گئے۔ مقامی ٹریفک پولیس ہائی ویز پر سفر کرنے والوں کی رہنمائی کرتی رہی۔