چین میں دھند سے آمدورفت کا نظام شدید متاثر

China Heavy Fog

China Heavy Fog

چین (جیوڈیسک) بیجنگ چین میں دھند سے آمدورفت کا نظام شدید متاثر ہے۔کئی پروازیں منسوخ جبکہ سمندر میں بحری جہازوں کی آمدورفت بھی روک دی گئی ہے۔وسطی صوبوں میں دھند سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ کئی علاقوں میں حد نظر صفر ہوگئی۔

جس سے کئی سڑکیں بند کرنا پڑیں۔ متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ مقامی انتظامیہ نے سمندر میں بحری جہازوں کی آمدورفت بھی روک دی ہے۔