چین : گرفتار کیے گئے ویتنام کے 21 ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا

vietnam fishermen

vietnam fishermen

چین نے کہا ہے کہ اس نے متنازع جنوبی بحیرہ چین کے علاقے سے گرفتار کیے گئے ویتنام کے 21 ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے۔سرکاری خبر رساں ادارے ژینہوا کے مطابق ان ماہی گیروں کو لگ بھگ ایک ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا اور تحریری یقین دہانی کے بعد انھیں جمعہ کو رہا کر دیا گیا۔

بیجنگ کا اصرار ہے ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کا 35 لاکھ مربع کلومیٹر کا تمام علاقہ اس کا حصہ ہے جب کہ فلپائن، ملائیشیا، برونائی اور تائیوان بھی اس علاقے کے بعض حصوں پر ملکیت کا دعوی کرتے ہیں۔