چیچہ وطنی: ٹریفک حادثے میں 13سالہ لڑکی ہلاک، پانچ زخمی

chichawatni

chichawatni

چیچہ وطنی قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے کے نتیجہ میں 13 سالہ بچی جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ملتان سے اوکاڑہ جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث قومی شاہراہ پر پھاٹک کے قریب فٹ پاتھ سے ٹکرا کر قلابازیاں کھاتے ہوئے سڑک کی دوسری جانب درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ملتان کے رہائشی ایک ہی خاندان کے چھ افراد ڈرائیور سلیم، 18 سالہ عامر شہزاد، 22 سالہ قر العین، وردہ، نورین اور فوزیہ شدید زخمی ہو گئیں۔
زخمیوں کو ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا جہاں 13سالہ فوزیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی جبکہ 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ساہیوال ریفر کر دیا گیا ہے۔