خیر پور : ویگن کا سلنڈر پھٹنے سے چار مسافر جاں بحق

khairpur

khairpur

خیرپور کے علاقے احمد پور کے قریب وین میں گیس سلینڈر پھٹنے کے باعث آگ لگنے سے تین خواتین سمیت چار افرادجھلس کر جانبحق اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں آبائی گاوں پہچادی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو علاج کے کئے سول ہسپتال خیرپور داخل کر دیا گیا ہے۔
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ جانبحق ہونے والے افراد میں مسمات جانل ،مسمات حفیظاں، یاسمین اورایک 5سالہ بچہ شامل ہیں وین میں آگ لگنے کے باعث لاشین مکمل طور پر جل چکیں تھیں۔
دوسری جانب زخمیوں میں مزید دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جن کو نازک حالت مین سکھر منتقل کر دیا گیا ہے، مقامی زائع کے مطابق وین کو اسپیڈ بریکر کے قریب ایمرجنسی بریک لگانے کے باعث جھٹکہ لگا جس کے فورا نعد وین کو آگ لگ گئی مقامی افراد آگ بجھانے کے بعد لاشوں کو نکالا اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا۔