گوجرانوالہ : غیر قانونی طور پر مقیم 34 افغان بچے زیر حراست

gujranwala

gujranwala

گوجرانوالہ میں پولیس نے ایک مدرسے پر چھاپہ مار پر غیر قانونی طور پر مقیم چونتیس افغان بچوں کو حراست میں لے لیا۔ کوتوالی پولیس کی جانب سے مدرسے پر چھاپے کے دوران حراست میں لئے جانے والے افغان بچے قانونی دستاویزات کے بغیر مقیم تھے، ان کی عمریں نو سے چودہ سال کے درمیان ہیں۔ پولیس نے مدرسے کے ایک قاری تاج محمد کو بھی گرفتار کیا ہے جبکہ مہتمم فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار ہونے والے بچوں کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا۔ فاضل جج نے بچوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
پولیس کے مطابق جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر بچوں کو ڈی پورٹ کرنے کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جائے گا۔