ڈان ٹو کی کہانی روایتی فلموں سے ہٹ کر ہے، شاہ رخ خان

shahrukh khan

shahrukh khan

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی روایتی فلموں سے ہٹ کر ہے، نئے انداز سے بنائی گئی فلم مداحوں کو پسند آئے گی۔ آندرا پردیش میں فلم ڈان ٹو کے پروموشن کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں کنگ خان اور دیگر کاسٹ نے شرکت کی۔
اس موقع پر فلم کے ہیرو شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ فلم کو نئے انداز میں بنایا گیا ہے جس کی کہانی اچھے اور برے لوگوں کے کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کی کاسٹ نے نئی چیز بنانے کی کوشش کی ہے، امید ہے پسند کی جائے گی۔ فلم کو بھارت سمیت بین الاقوامی ممالک میں تیئیس دسمبر کو ریلیز کیا جارہا ہے۔