ڈان کون، نقاب کے پیچھے شاہ رخ کے بجائے ریتھک روشن

don2

don2

کنگ خان کی فلم ڈان ٹو کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے، لیکن اندر کی بات یہ ہے کہ ڈان ٹو میں، نقاب کے پیچھے جو چہرہ چھپا ہے وہ شاہ رخ کا نہیں بلکہ ریتھک روشن کا ہے۔
ڈان ٹو اور شاہ رخ، ایک ہی سکے کے دو رخ نہیں رہے ۔ کنگ خان کے نام سے منسوب، اور خبروں میں ان رہنے والی فلم ڈان ٹو کے بارے میں یہ خبر، فلمی دنیا کی بڑی بریکنگ نیوز ثابت ہو رہی ہے۔
یہ انکشاف سب کو حیران کر گیا کہ فلم ڈان ٹو میں اصل ڈان، شاہ رخ خان نہیں بلکہ ریتھک روشن ہوں گے، جو فلم کے اینڈمیں اس وقت جلوہ گر ہوں گے جب وہ چہرے سے نقاب اتاریں گے ۔ یہ راز کھلنے کے بعد فلمی شائقین حیران پریشان ہیں کہ آخر ڈان ہیں کون جس نے بنادیا ہے پولیس کے ساتھ فلمی شائقین کو بھی گھن چکر۔