ہالی ووڈ اداکارہ اینجلینا جولی فلم ڈائریکٹر بن گئیں

angelina jolie

angelina jolie

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اینجلینا جولی فلمیں کرتے کرتے خود فلم ڈائریکٹربن گئیں ۔ اینجلیناجولی آج کل فلم لینڈآف بلڈ اینڈہنی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو بطور ڈائریکٹران کی پہلی فلم ہے جبکہ اس فلم کا منظرنامہ بھی خود اینجلینا جولی نے لکھا ہے ۔
فلم کی شوٹنگ کے موقع پران کا کہنا تھا کہ انہیں اس فلم میں بوسنیائی ادکاروں کے ساتھ کام کرکے بہت لطف آرہا ہے اوراس فلم کی ہدایتکاری کرتے ہوئے انہیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔