کرینہ کپور، عمران خان کے ساتھ جلوہ گر ہونگی

kareena imran

kareena imran

کرینہ کپور مختلف فلموں میں سلمان خان، عامر خان، سیف علی خان کے ساتھ رومانس کرچکی ہیں بیبو کے مداح اب انہیں ایک اور خان کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ راون اور دبنگ کے بعد ایک اور ہٹ فلم دینے کیلئے بے تاب بیبو یعنی کرینہ کپور کی نئی فلم ایک میں اور ایک تو کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے جس میں ان کے ہپیرو ہوں گے عمران خان۔
فلم کی شوٹنگ کا کچھ حصہ امریکا میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں عمران خان اوربے بو چھیڑ چھاڑ اور نوک جھونک کرتے دکھیں گے۔ فلم میں کرینہ کافی چل دکھائی دی ہیں ایک انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس خان کے ساتھ زیادہ کام کرنے کو پسند کرتی ہیں تو انہوں نے کہا بیشک صرف اور صرف سیف علی خان کے ساتھ۔ یہ کہتے کہتے ان کا چہرہ سرخ ہوگیا تھا۔ یہ چہرہ کسی ڈر سے نہیں بلکہ شرم سے لال ہوگیا تھا۔
یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ سیفو ان کے اصل ہیرو ہیں زندگی میں، ان دونوں کے درمیان عرصے سے جاری افیئر زبان زد عام ہے اور دو ہزار بارہ میں سنتے ہیں کہ افیئر شادی میں بدل جائے گا۔ بیبو کی اگلی فلم فروری دو ہزار بارہ میں ریلیز ہورہی ہے۔ جس کا نام ہے ایجنٹ ونود اگر یہ فلم ہٹ ہوگئی تو دونوں کی شادی بھی جلد ہوجائے گی۔