ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد کو گجرات چیمبر آف کامرس کی ہیلتھ سٹینڈنگ کمیٹی کا وائس چیئرمین منتخب کر دیا گیا

گجرات (جی پی آئی) دی گجرات ینگ فرینڈز لائنز کلب گجرات کے کلب سیکرٹری لائن ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد کو گجرات چیمبر آف کامرس کی ہیلتھ سٹینڈنگ کمیٹی کا وائس چیئرمین منتخب کر دیا گیا ہے۔

گجرات کے سیاسی ، سماجی و کاروباری حلقوں نے گجرات چیمبر آف کامرس کے صدر عدنان مکی بٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا ہے اور امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینگے اور گجرات چیمبر آف کامرس اور دی گجرات فرینڈز لائنز کلب کا نام مزید روشن کرینگے ۔